image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 09:28 Hrs(IST)
Sports

آسٹریلیا کے پروگرام سے آئی پی ایل کی مشکلیں بڑھیں

نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) آسٹریلیا کے 2020-21 سیزن کے لئے اپنا پروگرام کا اعلان کرنے کے بعد سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں سیزن کے انعقاد کو لے کر مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔

آئی پی ایل کا 29 مارچ سے انعقاد ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
آئی پی ایل کو ستمبر سے نومبر تک کی ونڈو کی بات کی جا رہی ہے لیکن آسٹریلیا کے اپنے گھریلو سیزن کا پروگرام اعلان کئے جانے سے آئی پی ایل کے سامنے تاریخوں کا بحران بڑھ گیا ہے۔
image