image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 09:28 Hrs(IST)
Sports

گلے اور مصافحہ چھوڑو، دوستوں کوکرو سلام ،نمستے: شیفالی

نئی دہلی ، 31 مئی (یو این آئی) ہندستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی ابھرتی ہوئی کرکٹ اسٹار شیفالی ورما نے اپنے پرستاروں کومشورہ دیا ہے کہ معاشرتی دوری کو یقینی بنانے اور ذمہ داری سے روابط برقرار رکھنے کے لئے سلام / نمستے جیسے علیک سلیک کے ہندوستانی کلمات کا استعمال کیا جائے ۔

کورونا کی وجہ سے گلے ملنا اور مصافحہ کرنا ماضی کی بات ہوگئی ہے ، ہر ایک کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب ہم دوستوں اور کنبوں سے ملتے ہیں تو ان کا استقبال کیسے کریں ۔
کورونا وائرس انفیکشن کے پھیلنے کے بعد سے ہی لوگوں کے رابطہ بنانے سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
image