image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 06:51 Hrs(IST)
Sports

200 وکٹ حاصل کرنا ایک بڑا اعزاز ہوگا: روچ

ساوتھمپٹن، 05 جولائی (یواین آئی) تین مہینے سے زائد وقفہ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہونے جارہی ہے اور ویسٹ انڈیز کے تیزگیندباز کیمار روچ کے پاس انگلینڈ کے خلاف آٹھ جولائی سے یہاں ہونے والے پہلے ٹسٹ میں 200 وکٹ مکمل کرنے کا سنہری موقع ہوگا۔

32 سالہ روچ اب تک 56 ٹسٹ میچوں میں 193 وکٹ حاصل کرچکے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ٹسٹ کرکٹ میں دو سو وکٹ حاصل کرنا ایک بڑا اعزاز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میرے لئے 200 وکٹ حاصل کرنا ایک اعزاز ہوگا۔
image