image
Friday, Apr 26 2024 | Time 08:25 Hrs(IST)
Sports

اولمپک کور گروپ شوٹرز کا قومی کیمپ ملتوی

نئی دہلی ، 04 اگست (یو این آئی) نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا (این آر اے آئی) نے کورونا کی صورتحال میں بہتری نہ آنے کے سبب ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں اگست کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے والے اولمپک کور گروپ کے نشانے بازوں کے لئے قومی کوچنگ کیمپ ملتوی کردیا۔

ہندستان میں این آر اے آئی نے یہ فیصلہ منگل کو اپنے اجلاس میں لیا۔
این آر اے آئی نے 14 جولائی کو اپنے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ اولمپک کور گروپ کے نشانے بازوں کے لئے اگست کے پہلے ہفتے میں ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں قومی کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔
image