image
Friday, Apr 26 2024 | Time 23:25 Hrs(IST)
Sports

آئرلینڈ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا : پنیسر

جے پور ، اگست 04 (یو این آئی) انگلینڈ کے ​​بائیں ہاتھ کے سابق اسپنر مونٹی پینسر کا خیال ہے کہ آئرلینڈ کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔

ورلڈ چمپئن انگلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچ جیت کر سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے ۔
سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے جو ہندوستان میں 2023 ورلڈ کپ کا کوالیفائر ہے۔
image