image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 04:29 Hrs(IST)
Sports

راشد خان کے ترکش میں تیروں کی کمی نہیں:بریٹ لی

نئی دہلی ،13اگست (یو این آئی)آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے افغانستان کے اسپنر راشد خان کو موجودہ وقت میں وائٹ بال کرکٹ کا بہترین اسپنر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیریبین لیگ میں گیند کے ساتھ تباہی مچانے کے لئے ان کے ترکش میں تیروں کی کمی نہیں ہے ۔
انہیں یقین ہے کہ راشد اپنی ٹیم بارباڈوس ٹرائیڈینس کے لئے تباہ کن لوور آرڈر بیٹسمین بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کا نیا سیزن 18 اگست سے شروع ہونے والا ہے اور شائقین اور کھیل کے پرستاروں میں جوش و خروش کی سطح عروج پر ہے۔
image