image
Friday, Apr 26 2024 | Time 09:24 Hrs(IST)
Sports

ویسٹ ہیم منیجر اور دو کھلاڑی کورونا متاثر

لندن،24 ستمبر (یو این آئی) معروف فٹبال کلب ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے منیجر اور دو کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں، اس حوالے سے کلب کی انتظامیہ کو مطلع کردیا گیا ہے۔

ویسٹ ہیم ٹیم کے منیجر 57 سالہ ڈیوڈ موئس ، دفاعی کھلاڑی عیسیٰ ڈویپ اور جوش کولن نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، اس حوالے سے ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ ٹیم منیجر اور کھلاڑی فوری طور پر ٹیم سے الگ ہو گئے ہیں اور انہوں نے گھروں میں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

یو این آئی۔
image