image
Friday, Apr 26 2024 | Time 12:51 Hrs(IST)
Sports

پنجاب کی ٹیم پر فخر ہے: جارڈن

دبئی ، 25 اکتوبر (یو این آئی ) کنگز الیون پنجاب کے فاسٹ بالر کرس جارڈن ، جو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دینے کے بعد پلیئر آف دی میچ بنے ، نے کہا کہ میچ جیتنا بہت اچھا لگا اور انہیں ٹیم پر فخر ہے۔

ہفتے کے روز اس سنسنی خیز مقابلے میں کنگز الیون پنجاب نے سن رائزرس حیدرآباد کو 12 رنز سے شکست دی۔
کنگز الیون پنجاب نے 126 رنز بنانے کے بعد حیدرآباد کو 114 رنز پر محدودکرکے میچ جیت لیا۔
image