image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 09:03 Hrs(IST)
Sports

سوربھ نے فائنل میں عالمی ریکارڈ توڑا

نئی دہلی ، 15 جنوری ( یواین آئی) اتر پردیش کے سوربھ چودھری اور ہریانہ کے منو بھکر نے ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں جمعہ کو مرد اور خواتین کے 10 میٹر ایئر پستول ٹی ون ٹرائل جیت لیا۔

عالمی نمبر چار سوربھ اور عالمی نمبر دو منو یہاں جاری قومی شوٹنگ ٹرائلز میں اپنے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ٹاپ پر رہے اور پھر فائنل میں جیت حاصل کی۔
سوربھ نے 60 شاٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 590 کا اسکور بنائے اور فائنل میں 246.9 اسکور کرکے فائنل کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
image