image
Friday, Apr 26 2024 | Time 06:31 Hrs(IST)
Sports

اس طرح آوٹ ہونے کا ملال نہیں : روہت شرما

برسبین، 16 جنوری (یواین آئی) ہندوستان کے اسٹار سلامی بلےباز روہت شرما ایک مرتبہ پھر اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے لیکن انہوں نے کہا کہ انہیں اس طرح آوٹ ہونے کا کوئی ملال نہیں ہے۔

روہت نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹسٹ کے دوسرے دن ہفتہ کے روز پہلی اننگز میں 74 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 44 رن بنائے۔
روہت جب کھیل رہے تھے تو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ وہ بڑی اننگز کھیلیں گے لیکن روہت ناتھن لیون کی گیندپر غیرضروری شاٹ کھیل کر آوٹ ہوگئے ۔
image