image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 09:33 Hrs(IST)
Sports

ہماچل پردیش میں ملک کا سب سے اونچا کرکٹ اسٹیڈیم بنے گا

شملہ، 21 اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے قبائلی ضلع لاہول-اسپیتی کے سِسّو میں ملک کے سب سے اونچے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی جائے گی۔
اس کے لیے پہلی رکاوٹ دور کر لی گئی ہے۔

اسٹیڈیم کے لیے مقامی پنچایت اور محکمہ محصولات نے 38 بیگہہ زمین کی نشان دہی کے بعد فائل محکمہ جنگلات کو بھیج دی ہے۔
image