image
Friday, Apr 26 2024 | Time 09:03 Hrs(IST)
Sports

جوکووچ سربیا اوپن کے کوارٹرفائنل میں

جوکووچ سربیا اوپن کے کوارٹرفائنل میں

بلغراد، 22 اپریل (یواین آئی) مونٹے کارلو ٹورنامنٹ میں تیسرے راونڈ میں ہارکرمایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نواک جوکوچ نے بلغراد میں جاری سربیا اوپن ٹورنامنٹ کی ابتدا کامیابی کے ساتھ کی ہے اور وہ کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

جوکووچ نے یہاں بدھ کو 90 منٹ تک چلے مقابلے میں جنوبی کوریا کے اپنے حریف سون وکوان کو 3-6، 1-6 سے شکست دی۔
گزشتہ ہفتے ڈینئل اوانس کے خلاف مقابلہ ہارنے والے جوکووچ نے اس مقابلے میں جارحانہ رخ اختیارکیا اور 68 منٹ کے بعد ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے لئے پانچ بار جنوبی کوریائی کھلاڑی کی سروس کو ناکام کردیا۔

image