image
Friday, Apr 26 2024 | Time 23:41 Hrs(IST)
Sports

ہندوستانی ایتھلیٹ اویناش اور دوتی چند کی مایوس کن کارکردگی

ٹوکیو ، 30 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی ایتھلیٹ اویناش سابلے نے جمعہ کے روز 3000 میٹر اسٹپلیچیز میں ایک نیا قومی ریکارڈ بنایا لیکن اولمپک میں مردوں کے فائنل میں کوالیفائی کرنے میں یہ کافی ثابت نہیں ہوا۔

اویناش 3000 میٹر اسٹیپلچیز میں 41 ایتھلیٹوں میں 13 ویں سب سے تیز رنر رہے اور 8:18.12 کے وقت کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس سال مارچ میں فیڈریشن کپ میں سیٹ 8:20.20 کے اپنی قومی ریکارڈ کو توڑا لیکن باوجود اس کے وہ آگے بڑھانے میں ناکام رہے۔

دریں اثنا ، دوتی چند 11.54 کے وقت کے ساتھ خواتین کی 100 میٹر دوڑ سے باہر ہو گئیں اور 54 رنرز میں 45 ویں نمبر پر رہیں۔
image