image
Friday, Apr 26 2024 | Time 08:08 Hrs(IST)
Sports

23 سال بعدنامکمل کام مکمل کیا: چندرکانت پنڈت

بنگلورو، 26 جون (یو این آئی) مدھیہ پردیش کو 71 سال کے بعد پہلا رنجی خطاب دلوانے نے والے کوچ چندرکانت پنڈت نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے 23 سال پہلے ایک کام نامکمل چھوڑا تھا، جسے انہوں نے آج مکمل کرلیا۔

مدھیہ پردیش 1951-52 سے رنجی ٹرافی میں کھیل رہا ہے اور اتوار کو ٹرافی جیتنے سے پہلے ان کی بہترین کارکردگی 1998-99 میں آئی تھی جب وہ فائنل میں پہنچے تھے۔
چندرکانت پنڈت عرف کوچ چندو اس وقت مدھیہ پردیش کے کپتان تھے۔
image