image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 08:16 Hrs(IST)
Sports

تیسرا میچ بارش کی نذر، نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز جیتی

کرائسٹ چرچ، 30 نومبر (یو این آئی) ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی گئی تین میچوں کی یک ورزہ سیریز کا آخری میچ بدھ کو بارش کی نذر ہونے کے بعد نیوزی لینڈ نے سیریز 1-0 سے جیت لی۔
ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے سامنے جیت کے لئے 220 رن کا ہدف رکھا۔
ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے مطابق میچ کا نتیجہ نکالنے کے لئے کم از کم 20 اوور پھینکے جانے کی ضرورت تھی، لیکن ایک گھنٹے اور چالیس منٹ تک بارش نہ رکنے کے بعد امپائروں نے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
image