image
Friday, Apr 26 2024 | Time 06:55 Hrs(IST)
Sports

کپتان اسٹوکس سمیت آدھی ٹیم انفیکشن کا شکار، پہلا ٹیسٹ میچ ملتوی ہونے کا خدشہ

راولپنڈی، 30 نومبر (یو این آئی) پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس سمیت متعدد کھلاڑی پیٹ کے انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد میچ ایک سے دو دن ملتوی کیے جانے کا خدشہ ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کی سرزمین پر موجود ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت دیگر کھلاڑی اور عملے کے کچھ اراکین بھی پیٹ کے انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں۔
image