image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 07:44 Hrs(IST)
Sports

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد سری لنکا ورلڈ کپ میں براہ راست انٹری سے محروم ہو گیا

ہیملٹن، 31 مارچ (یو این آئی) سری لنکا جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شکست کے بعد آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر رہنے میں ناکام رہی ہے۔

اہم میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
لیکن نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلرز کے خلاف سری لنکن بلے بازوں کی کارکردگی ناقص رہی اور پوری ٹیم 41.3 اوورز میں 157 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
image