image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 11:17 Hrs(IST)
Sports

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 27 رنز سے شکست دی

ڈنیڈن، 19 مارچ (یو این آئی) کپتان ہیتھر نائٹ کی 63 رنز کی نصف سنچری اور اس کے بعد عمدہ گیند بازی کے دم پرانگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 27 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

161 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اوراس نے پہلے ہی اوور میں ایزی گیج کا وکٹ گنوا دیا۔
وہ اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکیں۔
image