image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 12:03 Hrs(IST)
Sports

آرسی بی نے پنجاب کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دی

بنگلورو، 25 مارچ (یو این آئی) وراٹ کوہلی کے دھماکہ خیز 77 رنز اور دنیش کارتک کی آخری اووروں میں 10 گیندوں میں ناقابل شکست 28 رنز کی زبردست اننگ کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے چھٹے میچ میں پنجاب کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلورو کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے تیسرے اوور میں تین رنز پر کپتان فاف ڈو پلیسس کا وکٹ گنوا دیا۔
اس کے بعد کیمرون گرین بھی تین رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
image