image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 16:48 Hrs(IST)
Sports

چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو جیت کے لیے 207 رنوں کا ہدف دیا

چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو جیت کے لیے 207 رنوں کا ہدف دیا

چنئی، 26 مارچ (یو این آئی) شیوم دوبے کی 51 رنز کی نصف سنچری اور راچن و رتوراج کی 46-46 رنوں کی شاندار اننگز کی بدولت چنئی سپر کنگز نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتویں میچ میں گجرات ٹائٹنز کو جیت کے لئے 207 رنوں کا ہدف دیا ہے۔

آج یہاں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم چیپاک میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
بیٹنگ کے لیے آئے چنئی سپر کنگز کے کپتان روتوراج گائیکواڈ اور راچن رویندرا کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ لے کر 62 رنز جوڑتے ہوئے ٹیم کے لیے اچھی شروعات کی۔

image