image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 16:00 Hrs(IST)
Sports

اے ایف سی کوالیفائر میں افغانستان نے ہندوستان کوشکست دے دی

گوہاٹی، 26 مارچ (یو این آئی) فیفا ورلڈ کپ 2026 اے ایف سی کوالیفائر میچ میں سنیل چھتری کے اسٹرائیک کے باوجود ہندوستان کو گھریلو میدان پر افغانستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

منگل کو گوہاٹی کے اندرا گاندھی ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 اے ایف سی کوالیفائر میں ہندوستان کو افغانستان سے 2-1 سے شکست ہوئی۔

ہندوستان کے لیے اپنا 150 واں بین الاقوامی میچ کھیل رہے چھتری نے میچ کا پہلا گول 38ویں منٹ میں کیا۔
image