image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 17:28 Hrs(IST)
Sports

انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 47 رن سے شکست دی

ویلنگٹن، 27 مارچ (یو این آئی) انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے مایا بوشیر کی 56 گیندوں میں 91 رن کی طوفانی اننگز اور 26 رن کے عوض چار وکٹوں کی شارلٹ ڈین کی شاندار گیند بازی کی بدولت چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 47 رن سے شکست دے دی ہے۔

آج بیسن ریزرو میں 178 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے آئی میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا۔
انگلینڈ کی لارین بیل نے سوزی بیٹس کو چار رن پر آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا دیا۔
image