image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 14:03 Hrs(IST)
Sports

تریشا اور گایتری کی جوڑی میڈرڈ اسپین ماسٹرز کے پہلے راؤنڈ میں ہارکر ہوئی باہر

میڈرڈ، 27 مارچ (یو این آئی) تریشا جولی اور گایتری گوپی چند کی ہندوستانی خاتون ڈبلز بیڈمنٹن جوڑی میڈرڈ اسپین ماسٹرز 2024 بیڈمنٹن کے پہلے راؤنڈ میں اینی زو اور کیری زو کی امریکی جوڑی سے ہار کر باہر ہوگئی ہے۔

منگل کو سینٹرو ڈیپورٹیو میونسپل گالور میں کھیلے گئے میچ میں پانچویں سیڈ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی تریشا اور گایتری کو راؤنڈ آف 32 میں امریکی جوڑی اینی زو اور کیری زو سے 18-21، 22-20، 18-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلے گیم میں دونوں جوڑیوں نے ایک دوسرے کو سخت مقابلہ دیا اور کئی بار اسکور برابر کیا۔
image