image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 16:16 Hrs(IST)
Sports

ممبئی کو نہیں ہوا جیت کا دیدار، حیدرآباد نے 31 رنوں سے ہرایا

حیدرآباد، 27 مارچ (یو این آئی) ہینرک کلاسن کی ناٹ آؤٹ 80 رنز کی طوفانی نصف سنچری اننگز، ابھیشیک شرما کے 63 رنز اور ٹریوس ہیڈ کے 62 رنز اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت سن رائزرز حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں میچ میں بدھ کو ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست ہوئی ہے۔

آج کے میچ میں بلے بازوں نے دونوں اننگز میں 38 چھکے اور 31 چوکے لگائے۔

278 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈین ٹیم کی اوپننگ جوڑی روہت شرما اور ایشان کشن نے پہلے وکٹ کے لیے 56 رنز جوڑے۔
image