image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 05:05 Hrs(IST)
Sports

لکھنؤ سپر جائنٹس نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو 162 رن کا ہدف دیا

لکھنؤ سپر جائنٹس نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو 162 رن کا ہدف دیا

کولکاتہ، 14 اپریل (یو این آئی) نکولس پورن (45) اور کپتان کے ایل راہل (39) کی شاندار بلے بازی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 28ویں میچ میں اتوار کے روز کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو 162 رن کا ہدف دیا۔

آج یہاں ایڈن گارڈن میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے کپتان شریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
بلے بازی کے لیے آنے والی لکھنؤ ٹیم کی شروعات خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں اوپنر کوئنٹن ڈی کاک (10) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔

image