image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 05:26 Hrs(IST)
Sports

پی ایس پی بی بابا دیپ سنگھ ہاکی ٹورنامنٹ خالصہ کالج کی جیت

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) میزبان گرو تیغ بہادر خالصہ کالج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرے پی ایس پی بی بابا دیپ سنگھ ہاکی ٹورنامنٹ میں مردوں کے زمرے کا خطاب جیت لیا۔

آج یہاں منعقدہ میچ میں گرو تیغ بہادر خالصہ کالج نے خالصہ کالج المنائی ٹیم کو سخت مقابلے کے فائنل میں 3-2 سے شکست دی۔

فاتح سری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج کے لیے ارباز، موہت اور ہرش تیوتیا نے ایک ایک گول کیا۔
image