image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 00:13 Hrs(IST)
Sports

گواسکر سمیت ماہرین نے ہاردک پانڈیا کی کپتانی پر تنقید کی

ممبئی، 15 اپریل (یو این آئی) سابق ہندوستانی کرکٹر سنیل گواسکر سمیت ماہرین نے ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کپتانی اور گیند بازی کی وجہ سے ان کی ٹیم کو چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے ہاردک پانڈیا کی کپتانی پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا، "ان کی کپتانی اور باؤلنگ دونوں معمولی تھی۔
آخری اوور میں انہوں نے مہندر سنگھ دھونی کے لیے ایک کمزور فل ٹاس اور لینتھ گیند پھینکی جس کی وجہ سے گیند پر چھکے لگائے گئے۔
image