image
Monday, Apr 29 2024 | Time 23:05 Hrs(IST)
Sports

چھکے لگانے میں حیدرآباد کے ہینرک اور چوکوں میں وراٹ سرفہرست

چھکے لگانے میں حیدرآباد کے ہینرک اور چوکوں میں وراٹ سرفہرست

بنگلورو، 16 اپریل (یو این آئی) سن رائزرس حیدرآباد کے ہینرک کلاسن نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 24 چھکوں کے ساتھ سب سے زیادہ چھکے لگائے ہیں، وہیں رائل چیلنجرز بنگلور کے وراٹ کوہلی 35 چوکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں آئی پی ایل کے 30 میچوں کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کے چھ میچوں میں کلاسن نے سب سے زیادہ 24 چھکے لگائے ہیں رائل چیلنجرز کے بلے باز وراٹ کوہلی 35 چوکوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔
لکھنؤ سپر جائنٹس کے نکولس پوران 19 چھکوں کے ساتھ دوسرے اور حیدرآباد کے ابھیشیک شرما، رائل چیلنجرز بنگلور کے دنیش کارتک اور راجستھان رائلز کے ریان پراگ 18-18 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
اس کے بعد چنئی سپر کنگز کے شیوم دوبے، ممبئی انڈینز کے روہت شرما اور دہلی کیپٹلز کے ٹرسٹن اسٹبس 15-15 چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

image