SportsPosted at: Apr 16 2024 10:53PM دیپیکا سورینگ کو ہاکی انڈیا اسونتا لاکڑا ایوارڈ سے نوازا گیانئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) ہاکی انڈیا نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی فارورڈ دیپیکا سورینگ کو سال کے بہترین ابھرتے ہوئے کھلاڑی کے باوقار ہاکی انڈیا اسونتا لاکڑا ایوارڈ سے نوازا ہے۔ دیپیکا سورینگ نے ایوارڈ سے نوازے جانے پر ہاکی انڈیا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ دیپیکا کو سال 2023 کے دوران ان کی شاندار کارکردگی پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔