image
Wednesday, May 1 2024 | Time 01:34 Hrs(IST)
Sports

گاندھی نگر میں کرکٹ میچ پر سٹہ لگانے کے الزام میں ایک گرفتار

گاندھی نگر، 17 اپریل (یو این آئی) گجرات کے گاندھی نگر سیکٹر-28 علاقے میں کرکٹ میچ پر سٹے بازی کرنے والے ایک شخص کو بدھ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر گاندھی نگر سیکٹر-6 میں ایک پٹرول پمپ کے سامنے عوامی سڑک پر چھاپہ مارا گیا۔
اس دوران موبائل فون پر آئی پی ایل ٹی20 میچ پر آن لائن کرکٹ سٹہ کھیلنے والے ایک شخص کو پکڑا گیا اور اس کے پاس سے 1500 روپے نقد، 10 ہزار روپے کا موبائل فون اور دیگر اشیاء ضبط کر لی گئیں۔
image