image
Friday, Apr 26 2024 | Time 10:01 Hrs(IST)
Sports

سری لنکا دورے کے لئے زخمی مرلی کی جگہ ٹیسٹ ٹیم میں دھون

نئی دہلی، 17 جولائی (یو این آئی) سلامی بلے باز شکھر دھون 26 جولائی سے شروع ہونے جا رہے سری لنکا دورے میں کلائی کی چوٹ سے برسرپیکار مرلی وجے کی جگہ 16 رکنی ہندستانی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بتایا کہ آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے پیر کو اپنی میٹنگ میں دھون کو مرلی کی جگہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
ہندستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے جس کا پہلا میچ 26 سے 30 جولائی کو ہونا ہے۔
image