image
Friday, Apr 26 2024 | Time 12:34 Hrs(IST)
Sports

للت مودی کا استعفی منظور

جے پور، 16 اگست (یواین آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سابق صدر اور ناگور ضلع کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر للت مودی کا استعفی منظور کر لیا گیا ہے۔
ناگور ضلع کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آر ایس ناندو نے بتایا کہ ایگزیکٹو بدھ کو ناگور کی میٹنگ میں متفقہ طور پر مودی کا استعفیٰ منظور کرکے نائب صدر بھوانی سنگھ کو کارگزار صدر نامزد کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں کرکٹ میں مودی کے دیئے گئے تعاون کی تعریف کی گئی۔
image