image
Friday, Apr 26 2024 | Time 16:30 Hrs(IST)
Others

ایک دن قبل بنگال میں انتخابی مہم ختم کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر جمہوری اور غیر آئینی، بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے کیا گیاہے:ممتا بنرجی

ایک دن قبل بنگال میں انتخابی مہم ختم کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر جمہوری اور غیر آئینی، بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے کیا گیاہے:ممتا بنرجی

کلکتہ 15مئی (یو این آئی)الیکشن کمیشن کے ذریعہ مغربی بنگال میں ایک دن قبل انتخابی مہم کو ختم کیے جانے اور دو اعلیٰ افسران کے تبادلے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ الیکشن کمیشن جانبداری سے کام کررہا ہے۔کمیشن کا یہ فیصلہ غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے اور بی جے پی کے اشارہ پر اٹھایا گیا ہے قدم ہے۔
آج رات پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی معتربیت کو کھودیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ ایک سیاسی جماعت کے اشارے پر کام کررہا ہےاور بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے بنگال میں کام کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں چوں کہ کل ہی مودی کی ریلی ہے اس لیے الیکشن کمیشن نے ایک دن قبل ہی انتخابی مہم کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اگر مودی کی ریلی آخری دن ہوتا تو شاید الیکشن کمیشن یہ قدم نہیں اٹھا تا۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دو ریٹائرڈ افسروں کے ذریعہ بنگال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے۔بہار، اترپردیش میں تمام بوتھوں پر مرکزی فورسیز کی تعیناتی کیوں نہیں کی گئی ہے۔صرف بنگال میں ہی کیوں،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن مودی کے اشارے پر بنگال کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ ملک میں کوئی پہلی مرتبہ انتخاب نہیں ہورہا ہے مگر اس مرتبہ الیکشن کمیشن اس طرح جانبداری سے کیوں کام کررہا ہے۔ہم الیکشن کمیشن کی عزت کرتے ہیں مگر کمیشن کی جانبداری پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ الیکشن کمیشن ریاست کے افسران کو دھمکی دی کہ وہ دیکھ لیں گے۔یقینا الیکشن کے زمانے میں افسران کمیشن کے ماتحت ہوتے ہیں مگر ریاست بھی کام کرتی ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مودی، شاہ اور بی جے پی لیڈروں کے خلاف کارروائی نہیں کی ہے، کیوں کہ دراصل مودی کے دور حکومت میں ملک کے تمام جمہوری اور آئینی ادارے خطرے میں ہیں۔بنگال کے عوام خطرات محسوس کررہے ہیں۔
جاری۔ یواین آئی۔نور۔ ع ا۔

خاص خبریں
وی وی پی اے ٹی ۔  ای وی ایم   معاملے میں  ہم کبھی بھی  فریق نہیں رہے: کانگریس

وی وی پی اے ٹی ۔ ای وی ایم معاملے میں ہم کبھی بھی فریق نہیں رہے: کانگریس

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) سے متعلق عرضی کو مسترد کیے جانے کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ جن درخواستوں کے ذریعے چیلنج کیا گیا تھا، پارٹی کبھی بھی اس میں نہیں رہی ہے  کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے آج یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کانگریس پارٹی اس عرضی میں فریق نہیں تھی ۔

...مزید دیکھیں
مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مالدہ، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کانگریس اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر الزام لگایا کہ وہ اپنے ووٹ بینک کو مطمئن کرنے کی پالیسیوں میں ملوث ہیں اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ووٹنگ فیصد (1 بجے)

ووٹنگ فیصد (1 بجے)

نئی دہلی، 26 اپریل (یواین آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 12 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 88 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات میں دوپہر ایک بجے تک ووٹنگ کا فیصد اس طرح رہا...
آسام- 46.31 فیصد
بہار- 33.80 فیصد
چھتیس گڑھ- 53.09 فیصد
جموں و کشمیر - 42.88 فیصد
کرناٹک- 38.23 فیصد
کیرالہ- 39.26 فیصد
مدھیہ پردیش- 38.96 فیصد
مہاراشٹر - 31.77 فیصد
منی پور- 54.26 فیصد
راجستھان- 40.39 فیصد
تریپورہ- 54.47 فیصد
اتر پردیش- 35.73 فیصد
مغربی بنگال- 47.29 فیصد
یواین آئی۔

...مزید دیکھیں
ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان،  بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) کی پرچیوں کی گنتی (ملان) کو 100 فیصد تک بڑھانے یا بیلٹ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے والی عرضی کوآج متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔

...مزید دیکھیں
مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہونے پر رائے دہندگان خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں اور خواتین سےبڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل۔

...مزید دیکھیں
کانگریس مسلم پرسنل لا لانا چاہتی ہے، بی جے پی کے آنے کے بعد ملک میں یو سی سی نافذ کیا جائے گا: شاہ

کانگریس مسلم پرسنل لا لانا چاہتی ہے، بی جے پی کے آنے کے بعد ملک میں یو سی سی نافذ کیا جائے گا: شاہ

منگاولی (اشوک نگر)، 26 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کانگریس کو اس کے منشور پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کانگریس ملک میں مسلم پرسنل لا لانا چاہتی ہے، جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی یکساں سول کوڈ (یو سی سی) لانا چاہتی ہے اور اگر حکومت بنتی ہے تو پورے ملک میں یو سی سی نافذ کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
فاشسٹ طاقتوں کو شکست دینا ہی آج کی سچی حب الوطنی۔شیوانند تیواری

فاشسٹ طاقتوں کو شکست دینا ہی آج کی سچی حب الوطنی۔شیوانند تیواری

نئی دہلی، 26اپریل (یو این آئی) ملک میں فاسسٹ طاقتوں کو شکست دینے کی اپیل کرتے ہوئے معروف سیاسی اور سماج وادی لیڈر شیوانند تیواری نے دعوی کیا کہ مودی ملک میں وہی تجربہ دہرانا چاہتے ہیں جو انہوں نے گجرات میں کیا تھا لیکن یہ ملک گجرات نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
وی وی پی اے ٹی ۔  ای وی ایم   معاملے میں  ہم کبھی بھی  فریق نہیں رہے: کانگریس

وی وی پی اے ٹی ۔ ای وی ایم معاملے میں ہم کبھی بھی فریق نہیں رہے: کانگریس

26 Apr 2024 | 4:27 PM

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) سے متعلق عرضی کو مسترد کیے جانے کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ جن درخواستوں کے ذریعے چیلنج کیا گیا تھا، پارٹی کبھی بھی اس میں نہیں رہی ہے  کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے آج یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کانگریس پارٹی اس عرضی میں فریق نہیں تھی ۔

ویلن سے ہیرو بنے ونود کھنہ

26 Apr 2024 | 2:10 PM

27 اپریل برسی کے موقع پر خصوصی پیش کشممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) بطور ویلن اپنے کیئرئر کا آغاز کرنے والے اور پھر فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے صدابہار اداکار ونود کھنہ نے اپنی اداکاری سے مداحوں کے درمیان کبھی نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں۔

image