OthersPosted at: Sep 18 2019 8:55PM مودی حکومت ملک کو ٹوٹنے نہیں دے گی : شاہ
جامتاڑہ 18 ستمبر ( یواین آئی ) مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے قومی صدر امت شاہ نے مرکز کی نریندر مودی حکومت میں ملک کو کانگریس کی دین خوف ، بھوک اور بدعنوانی سے آزادی دلانے کا دعویٰ کرتے ہوئے آج کہاکہ اس حکومت میں ملک محفوظ ہے اور اسے کبھی ٹوٹنے نہیںدے گی ۔
مسٹر شاہ نے یہاں بیناکالی مندر میدان سے جھارکھنڈ میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخاب کا بگل پھونکتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت نے ملک کو کانگریس حکومتوں کی دین خوف ، بھوک اور بدعنوانی سے آزاد کرایا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں میں ملک محفوظ ہے اس لئے لوگ بے خوف ہوکر اپنا کام کریں اور ملک کے مفاد کیلئے جھارکھنڈ میں ایک بار پھر بی جے پی کی حکومت بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ مودی حکومت ملک کو کبھی ٹوٹنے نہیں دے گی ۔
بی جے پی صدر نے کہاکہ جموں کشمیر کو خصوصی اختیار دینے والا آئین کا آرٹیکل 370 اور 35 اے ملک کیلئے ایک لعنت تھی جسے مودی حکومت نے ریکارڈ وقت میں ختم کر کے ایک تاریخ رقم کی ہے اور ملک کو ایک لڑی میں باندھنے کاکام کیا ہے ۔
جاری۔۔ یواین آئی۔۔ قمر۔۔۔