image
Friday, Apr 26 2024 | Time 19:10 Hrs(IST)
Regional

کرناٹک اور گجرات کی غلطیوں سے لیا سبق، تینوں ریاستوں میں بنائیں گےحکومت : کمل ناتھ

کرناٹک اور گجرات کی غلطیوں سے لیا سبق، تینوں ریاستوں میں بنائیں گےحکومت : کمل ناتھ

بھوپال، 6 دسمبر (یو این آئی) کانگریس مدھیہ پردیش کے صدر کمل ناتھ نے آج کہا کہ پارٹی نے کرناٹک اور گجرات کی غلطیوں سے سبق لیا ہے اور پارٹی کی جھولی میں مدھیہ پردیش کی 140 سے زائد سیٹیں آ رہی ہیں۔
آج یہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ انہوں نے ریاست میں ایک ایک حلقے کا مطالعہ کیا ہے۔ کانگریس کے حصے میں 140 سے زائد سیٹیں آ رہی ہیں۔ گجرات اور کرناٹک میں پارٹی سے جو غلطیاں ہوئیں، ان سے سبق لیا گیا ہے۔
انہوں نے بر سر اقتدار پارٹی بی جے پی پر الیکشن میں پیسے کی طاقت کا غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو پیسے بانٹنے سے کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کےعوام سمجھدار ہیں اور انہوں نے ریاست اور ترقی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتظامی مشینری کے نا جائز استعمال کی پوری کوشش ہوئی، لیکن انتظامی باڈی نے کسی طرح کی جانبداری نہیں کی، جس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
ریاست میں تبدیلی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگریزوں کے زمانے سے چلی آ ر ہے نظام کے تحت کئی عہدوں کے نام آج بھی وہی ہیں، جو اس وقت تھے۔ انہوں نے اس سلسلے میں کلیکٹر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کلیکٹ کرنے والے کو یہ نام دیا گیا ۔ اب اس فکر میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نےکہاکہ نام میں نہ سہی پوسٹ میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
جاری...یو این آئی۔ ایم اے۔ ع ا

خاص خبریں
مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے 10 سال کے دور اقتدار میں روپیہ گرا ہے اور پریس کی آزادی جیسے کئی شعبوں میں گراوٹ آئی ہے، لیکن سب سے تکلیف دہ صورتحال یہ ہے کہ اس دوران وزیراعظم کا عہدہ کے وقار میں سب سے زیادہ گراوٹ آئی ہے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو اس قدر نچلی سطح تک پہنچا دیا ہے کہ اس وقار کو دوبارہ حاصل کرنے میں برسوں لگ جائیں گے۔

...مزید دیکھیں
ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان،  بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) کی پرچیوں کی گنتی (ملان) کو 100 فیصد تک بڑھانے یا بیلٹ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے والی عرضی کوآج متفقہ طور پر مسترد کر دیا ای وی ایم - وی وی پیٹ معاملے میں سپریم کورٹ سے اپوزیشن کو بڑا دھچکہ لگا ہے عدالت نے بدھ کے روزسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مالدہ، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کانگریس اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر الزام لگایا کہ وہ اپنے ووٹ بینک کو مطمئن کرنے کی پالیسیوں میں ملوث ہیں اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
دگ وجے کو احترام کے مطابق لیڈ سے شکست دیکر راج گڑھ کے لوگ سیاست سے وداع کریں : شاہ

دگ وجے کو احترام کے مطابق لیڈ سے شکست دیکر راج گڑھ کے لوگ سیاست سے وداع کریں : شاہ

راج گڑھ، 26 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے راج گڑھ پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار دگ وجئے سنگھ پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 'عاشق کا جنازہ ذرا دھوم سے نکلے'، راج گڑھ لوک سبھا کے شہری دگ وجے سنگھ کو ان کے احترام کے حساب سے لیڈ سے شکست دیں اور ان کی سیاست سے باعزت وداعی کریں مسٹر شاہ یہاں پارٹی امیدوار کی حمایت میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔

...مزید دیکھیں
وی وی پی اے ٹی ۔  ای وی ایم   معاملے میں  ہم کبھی بھی  فریق نہیں رہے: کانگریس

وی وی پی اے ٹی ۔ ای وی ایم معاملے میں ہم کبھی بھی فریق نہیں رہے: کانگریس

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) سے متعلق عرضی کو مسترد کیے جانے کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ جن درخواستوں کے ذریعے چیلنج کیا گیا تھا، پارٹی کبھی بھی اس میں نہیں رہی ہے  کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے آج یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کانگریس پارٹی اس عرضی میں فریق نہیں تھی ۔

...مزید دیکھیں

دلت کے بیٹے کو دہلی کا میئر بننے سے روکنے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر نے میئر کے انتخابات منسوخ کیے: آپ

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے جمعہ کو کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے پر دلت برادری کے بیٹے کو بیٹھنے سے روکنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے ذریعے میئر کے انتخابات منسوخ کرادیئے آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے آج یہاں کہا "آئین ہمیں یہ حق دیتا ہے کہ پانچ سال میں ایک بار دلت کا بیٹا بھی میئر کی کرسی پر بیٹھے، لیکن دلت مخالف ذہنیت کے حامل بی جے پی کے لوگوں نے بابا صاحب کے بنائے ہوئے آئین کو نظرانداز کرتے ہوئے دلت کو کرسی پر بیٹھنے نہیں دیا اور انہوں نے دلتوں کو کرسی پر بیٹھنے سے روکا، تالاب کا پانی پینے پر دلتوں کی مخالفت کی، یہ لوگ آج بھی اسی نفرت اور ذہنیت کے ساتھ زندہ ہیں۔

...مزید دیکھیں
کولکاتہ برمن اغواء معاملہ:15 برسوں سے عمر قید کے سزا یافتہ  ملزم کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کا سپریم کورٹ کا حکم

کولکاتہ برمن اغواء معاملہ:15 برسوں سے عمر قید کے سزا یافتہ ملزم کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کا سپریم کورٹ کا حکم

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ نے آج یہاں 15 برسوں سے زائد عرصے سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے عمر قید کی سزا کاٹنے والے ہریانہ کے ایک مسلم شخص کو بڑی راحت دیتے ہوئے اسے مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔

...مزید دیکھیں
وی وی پی اے ٹی ۔  ای وی ایم   معاملے میں  ہم کبھی بھی  فریق نہیں رہے: کانگریس

وی وی پی اے ٹی ۔ ای وی ایم معاملے میں ہم کبھی بھی فریق نہیں رہے: کانگریس

26 Apr 2024 | 7:09 PM

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) سے متعلق عرضی کو مسترد کیے جانے کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ جن درخواستوں کے ذریعے چیلنج کیا گیا تھا، پارٹی کبھی بھی اس میں نہیں رہی ہے  کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے آج یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کانگریس پارٹی اس عرضی میں فریق نہیں تھی ۔

ارجن سنگھ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کا نتیجہ

26 Apr 2024 | 6:50 PM

چنڈی گڑھ، 26 اپریل (یو این آئی) مارشل آف ایئر فورس ارجن سنگھ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ-2024، ٹورنامنٹ کا پانچواں ایڈیشن، جو 3 بی آر ڈی، ایئر فورس اسٹیشن چنڈی گڑھ میں جاری ہے، جمعہ کو پہلے میچ میں سری لنکا ایئر فورس نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے خلاف 5-0 سے جیت درج کی۔

ویلن سے ہیرو بنے ونود کھنہ

26 Apr 2024 | 2:10 PM

27 اپریل برسی کے موقع پر خصوصی پیش کشممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) بطور ویلن اپنے کیئرئر کا آغاز کرنے والے اور پھر فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے صدابہار اداکار ونود کھنہ نے اپنی اداکاری سے مداحوں کے درمیان کبھی نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں۔