image
Friday, Apr 26 2024 | Time 11:18 Hrs(IST)
National

دلتوں کی کثیر آبادی والے گاؤں آدرش گرام قرار دئے جائیں: پاسوان

دلتوں کی کثیر  آبادی والے گاؤں آدرش گرام قرار دئے جائیں: پاسوان

نئی دہلی 11 مارچ (یو این آئی) لوک جن شکتی پارٹی نے دلتوں کی 20 فیصد سے زائد آبادی والے گاؤوں کو وزیر اعظم آدرش گرام قرار دینے اور صنعت کی طرح زراعت کے لئے پانچ ہزار کروڑ روپیے کے فنڈ کو قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایل جے پی کےصدر رام ولاس پاسوان نے آج یہاں پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ دلتوں کی کثیرآبادی والے 80 فیصد گاؤں اب بھی بے توجہی کے شکار ہیں اور وہاں بنیادی سہولیات بھی دستیاب نہیں ہیں۔ ان گاؤوں میں سڑک، پینے کا پانی، بجلی، اسکول اور اسپتال کی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے وہاں کے لوگ معاشرہ کے اصل دھارے میں شامل ہو سکیں گے۔
مسٹر پاسوان نے کہا کہ کم از کم پانچ ہزار کی آبادی کے لئے ایک بنیادی صحت مرکز قائم کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو متعدد قسم کےمسائل کو سامنا کرنا پڑتا ہے اور زراعت کے لیے سرمایہ ان کا سنگین مسئلہ ہے۔اس صورت حال میں حکومت کو کسانوں کے لئے صنعتوں کی طرز پر پانچ ہزار کروڑ روپیے کا فنڈ قائم کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے عدلیہ میں ایس سی اور ایس ٹی کو ریزرویشن دینے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی دیگر آل انڈیا سروسز کی طرح عدالتی سروس کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتی ہے۔تعلیم کے میدان میں حکومت کو ایسی بندوبست کرنا چاہیے جس سے ذاتی اور سرکاری اسکولوں میں یکساں تعلیم ہو اور سب کو تعلیم کے لئے یکساں مواقع دستیاب ہوں۔
یو این آئی-ص ا

خاص خبریں
یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے صبح 9 بجے تک 11.67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا پارلیمانی حلقوں میں صبح 9 بجے تک تقریباً 9.84 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

جموں، 26 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کی جموں – ریاسی لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کی صبح ٹھیک 7 بجے کڑی سیکورٹی بند وبست کے بیچ پولنگ کا عمل شروع ہوا۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ترواننت پورم، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں پر ووٹنگ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

امپھال، 26 اپریل (یو این آئی) منی پور کی باہری سیٹ کے لیے آٹھ اضلاع میں آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

بھوپال، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت مدھیہ پردیش میں آج صبح سات بجے چھ پارلیمانی حلقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی اور شام چھ بجے تک ایک کروڑ 11 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان 12,828 پولنگ سٹیشنوں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے ۔

...مزید دیکھیں
ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

میکسیکو سٹی، 26 اپریل (یو این آئی) کیریبین ملک ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دے دیا جس سے ملک میں نئی ​​حکومت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

image