RegionalPosted at: Sep 13 2017 1:45PM صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کل سے اترپردیش کے دو روزہ دورہ پر
لکھنؤ، 13 ستمبر ّ(یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کل سے اپنی آبائی ریاست اترپردیش کے دو روزہ دورہ پر آرہے ہیں۔ مسٹر کووند ہندستان کے پہلے ایسے صدر ہیں جن کا تعلق اترپردیش سے ہے۔ صدر کے عہد پر فائز ہونے کے بعد مسٹر کووند کا اترپردیش کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ مسٹر کووند 15 ستمبر کو کانپور میں سووچھتا ابھیان کا آغاز کریں گے۔ ضلعی افسر کوشل راج شرما نے بتایا کہ صدر تقریباً ڈھائی بجے یہاں اموسی ہوائی اڈہ پر پہنچیں گے۔ وہاں سے وہ سیدھے راج بھون جائیں گے۔ اس کے بعد وہ تقریباً ساڑھے چار بجے سےچھ بجے تک انداگاندھی انسٹی ٹیوٹ میں منعقد پروگرام میں شامل ہوں گے۔ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اپنے سرکاری رہائش گاہ میں صدر جمہوریہ کو عشائیہ دیں گے۔ صدر جمہوریہ دوسرے روز دین دیال اپادھیائے واٹیکا جائیں گے۔ اس کے بعد وہ کچھ مخصوص افراد سے راج بھون میں ملاقات کریں گے۔ دوپہر کے کھانے کے بعد وہ کانپور میں دو پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ لکھنو سے شام چھ بجے وہ دہلی کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔ یو این آئی۔ ایم جے۔ س ک