OthersPosted at: Jan 14 2020 5:37PM پدوچیری کے وزیر اعلیٰ کی امت شاہ سے ملاقات
پدوچیری، 14 جنوری (یو این آئی) پدوچیری کے وزیر اعلیٰ وی نارائن سامی نے منگل کے روز نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور ان سے اسے مکمل ریاست بنانے کے مطالبے کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام ریاست پر بقایا موروثی قرض معاف کرنے کی درخواست کی۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق مسٹر نارائن سامی نے ساتویں پے کمیشن کی سفارشیں نافذ کرنے کے مدنظر مرکز سے معاشی تعاون کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
یو این آئی،ایم اے۔