image
Friday, Apr 26 2024 | Time 10:19 Hrs(IST)
National

سیلا سرنگ سیکورٹی کے ساتھ ساتھ اروناچل پردیش کی لائف لائن بنے گی:راجناتھ

سیلا سرنگ سیکورٹی کے ساتھ ساتھ اروناچل پردیش کی لائف لائن  بنے گی:راجناتھ

نئی دہلی 14 اکتوبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ اروناچل پردیش میں بننے والی سیلا سرنگ قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ علاقے کی سماجی و اقتصادی حالت کو مضبوط کرے گی اور آنے والے وقت میں توانگ سمیت پوری ریاست کی لائف لائن ثابت ہوگی مسٹر سنگھ نے جمعرات کے روز بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یہاں نیشنل وار میموریل میں منعقدہ ایک پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اروناچل پردیش کے مغربی کامینگ ضلع میں تعمیر کی جانے والی اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سرنگ سیلاکے آخری مرحلے کے کام کا دھماکہ کرکےافتتاح کیا۔
ساتھ ہی انہوں نے آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر منائے جارہے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت بارڈر روڈز آرگنائزیشن، آرمی اور جی آر ای ایف کی موٹرسائیکل مہم کو بھی ہری جھنڈی دکھاکر نیشنل وارمیموریل سے روانہ کیا۔ یہ مہم 75 دنوں میں 20 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔
اس موقع پر بارڈر روڈز آرگنائزیشن کی ڈیوٹی اور انتھک محنت کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آپ کے ملک کی سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے تئیں عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا ، "ہمارے بی آر او کے جوان، سردی، گرمی، برسات اور برف باری کا سامنا کرتے ہوئے فوجی اور شہری مقاصد کے لیے سڑکیں اور پل بناتے ہیں۔ گزشتہ چند سالوں میں بی آر او نے ایسی حصولیابیاں حاصل کی ہیں، جو پوری دنیا کے لیے مطالعہ کا موضوع بن چکی ہیں۔"
سیلا سرنگ کی اسٹریٹجک اور سماجی و اقتصادی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا، ’’یہ ٹنل قومی سلامتی کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ، یہاں کےشہریوں کی ٹرانسپورٹ سہولت میں بڑی تبدیلی لا کر یہاں کی سماجی و اقتصادی حالت کو مضبوط بنانے کا کام کرے گی۔ یہ سیلا سرنگ آنے والے وقتوں میں توانگ سمیت پورے اروناچل پردیش کی لائف لائن ثابت ہوگی۔ اس سرنگ کو استعمال کرنے والے مسافر ، چاہے وہ ہماری افواج کے سپاہی ہوں یا عام شہری ، اس راستے میں آنے والے بہت سے خطرات سے بچ سکیں گے۔ "
انہوں نے کہا کہ حکومت بی آر اوکی تمام کوششوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہی ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے صبح 9 بجے تک 11.67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا پارلیمانی حلقوں میں صبح 9 بجے تک تقریباً 9.84 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

جموں، 26 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کی جموں – ریاسی لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کی صبح ٹھیک 7 بجے کڑی سیکورٹی بند وبست کے بیچ پولنگ کا عمل شروع ہوا۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

بھوپال، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت مدھیہ پردیش میں آج صبح سات بجے چھ پارلیمانی حلقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی اور شام چھ بجے تک ایک کروڑ 11 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان 12,828 پولنگ سٹیشنوں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے ۔

...مزید دیکھیں
بہار میں لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی پانچ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

بہار میں لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی پانچ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعہ کی صبح سات بجے بہار کے پانچ پارلیمانی حلقوں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بنکا میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ترواننت پورم، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں پر ووٹنگ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

میکسیکو سٹی، 26 اپریل (یو این آئی) کیریبین ملک ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دے دیا جس سے ملک میں نئی ​​حکومت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

image