NationalPosted at: Jul 22 2019 12:24PM راجیہ سبھا کی کارروائی 12بجے تک کےلئے ملتوی
نئی دہلی،22جولائی(یواین آئی)کرناٹک ،سون بھدر اور انسانی حقوق کے مسئلوں پر وقفہ صفر کے دوران اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی پیر کو بارہ بجے تک کےلئے ملتوی کردی گئی ۔
ایوان کی کارروائی جیسے ہی شروع ہوئی،روزانہ کے کام کاج نمٹنے کے بعد دہلی کی سابق وزیراعلی اور سابق لوک سبھا رکن شیلا دکشت کو خراج عقیدت پیش کیاگیا اور ان کی یاد میں دو منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی گئی۔چیئرمین وینکئیا نائیڈو نے وقفہ صفر کےلئے اراکین کا نام پکارنے سے پہلے بتایا کہ اپوزیشن اراکین نے ماب لنچنگ ،کرناٹک اور انسانی حقوق کے مسئلوں پر نوٹس دیا تھا لیکن انہوں نے اسے قبول نہیں کیا ہے۔یہ سنتے ہی اپوزیشن اراکین بھڑک گئے اور کانگریس،سماجوادی پارٹی،ترنمول ،بہوجن سماج پارٹی اوربائیں بازو پارٹی کے رکن سیٹ سے کھڑے ہوکر ہنگامہ کرنے لگے۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ کرناٹک کے مسئلے کا عدالت میں زیر سماعت ہے اور انسانی حقوق کا مسئلہ 2018کا ہے اس لئے ایوان کی کارروائی ملتوی نہیں کی جاسکتی لیکن اپوزیشن کے رکن نہیں مانے اور وہ ہنگامہ کرتے رہے۔یہ دیکھ کر مسٹر نائیڈو نے ایوان کی کارروائی 12بجے تک کےلئے ملتوی کردی۔
یواین آئی۔اےایم۔