InternationalPosted at: Jan 31 2018 9:20AM شمال کوریا کے تمام مزدور 2019 تک واپس بھیجے جائیں گے: روس
ماسکو ،31 جنوری (رائٹر) روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کو لاگو کرتے ہوئے سال 2019 کے آخر تک شمالی کوریا کے تمام تارک وطن کارکنان کو واپس بھیجے گا۔ خبر رساں ایجنسی انٹر فیکس کے مطابق روس کے شمالی کوریا ئی سفیر الیگزینڈر میكس گورا نے کل اس بات کی اطلاع دی ۔
ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل اور ایٹمی پروگراموں کے سلسلہ میں 22 دسمبر سے لگا ئی گئی پابندیوں کے تحت تمام ممالک شمالی کوریا کے کارکنوں کو دو سال کے اندر اندر واپس ان کے گھر بھیجے گا۔مسٹر میکس گورا نے کہا، "ہمیں سلامتی کونسل کے فیصلےپر عملدرآمد کرنا ہوگا اور روس سے تمام کارکنوں کو سال 2019 تک واپس بھیجیں گے ‘‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس میں کوئی بھی غیر قانونی شمالی کوریائی مزدور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد ہزاروں کارکنوں کو واپس بھیجا جائے گا۔
رائٹر،اظ 0825