image
Friday, Apr 26 2024 | Time 13:29 Hrs(IST)
National

سعودی عرب ہندوستان کی تیل کی اضافی ضرورت پورا کرنے کے لئے تیار

سعودی عرب ہندوستان کی تیل کی اضافی ضرورت پورا کرنے کے لئے تیار

نئی دہلی، 10اگست (یو این آئی)امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے سبب اگر ہندوستان کوخام تیل کی درآمد متاثر ہوتی ہیں تو سعودی عربیہ اسے تیل کی اضافی سپلائی کرنے کے لئے تیار ہے۔ان خیالات کا اظہار ہندوستان میں سعودی سفیر نے کیا ہے۔
سعودی سفیر ڈاکٹر سعود بن محمد الساطی نے یہاں گذشتہ روز صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ’ سعودی عربیہ توانائی کے شعبے میں ہندوستان کا ہمیشہ مضبوط پارٹنر رہا ہے۔ہم ہندوستان اور دیگر ملکوں کو توانائی کے مسلسل اور معتبر پارٹنر رہے ہیں۔ اگر ہندوستان سمیت ہمارے کسی بھی کسٹمر کو تیل کی ضرورت پڑتی ہے تو ہم اسے پورا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔‘‘ ڈاکٹر الساطی سے پوچھا گیا تھا کہ امریکہ کی طرف سے ایران پر پابندی کی صورت میں کیا ان کا ملک ہندوستان کی تیل کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تیا رہے۔
ڈاکٹر الساطی نے تاہم کہا کہ انہیں ہندوستان کی طرف سے اضافی تیل درآمد کرنے کی کسی درخواست کا فی الحال کوئی علم نہیں ہے۔
خیال رہے کہ امریکہ نے ایران پر پابندی عائد کرنے کے بعد پچھلے دنوں کہا تھا کہ وہ چاہتا ہے کہ ہندوستان اور دیگر ممالک ایران سے خام تیل کی خریداری کم کردیں اور چار نومبر تک اسے پوری طرح بند کردیں۔واضح رہے کہ ایران ہندوستان کو توانائی سپلائی کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ مئی میں ہندوستان نے تہران سے یومیہ 771000 بیرل خام تیل درآمد کئے جو کہ اس سے پچھلے ماہ یعنی اپریل کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ تھے۔
دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر الساطی نے کہا کہ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات نہایت شاندار ہیں اور ان میں روز بروز ترقی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین سرمایہ کاری سے لے کر سیکورٹی تعاون اور ثقافتی سے لے کرعوام اور عوام کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور ان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’ ہندوستانی سعودی عربیہ میں کافی اہم رول ادا کررہے ہیں۔ تمام شعبوں میں ان کی موجودگی دیکھی جاسکتی ہے۔ ہمارے ملک میں ہر دس میں سے ایک شخص ہندوستانی ہے اور یہ دونوں ملکوں کے مابین قریبی دوستی کا مظہر ہے۔‘‘
خیال رہے کہ سعودی عربیہ میں 3.2 ملین ہندوستانی رہتے ہیں جو وہاں رہنے والی غیرملکی تارکین وطن کی سب سے بڑی تعداد ہے۔سعودی عرب ہندوستان کا چوتھا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بھی ہے۔2016-17 میں دونوں ملکوں کے مابین 25بلین ڈالر سے زیادہ کی تجارت ہوئی تھی۔
کناڈا اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ تنازع کے متعلق ایک سوال کے جواب میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ ’کناڈا کو بین الاقوامی روایات او رضابطوں کا خیال رکھنا چاہئے تھا۔‘
یو این آئی ج ا

خاص خبریں
ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان،  بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) کی پرچیوں کی گنتی (ملان) کو 100 فیصد تک بڑھانے یا بیلٹ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے والی عرضی کوآج متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔

...مزید دیکھیں
مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہونے پر رائے دہندگان خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں اور خواتین سےبڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل۔

...مزید دیکھیں
دوسرے مرحلے میں صبح9 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 17 فیصد ووٹنگ

دوسرے مرحلے میں صبح9 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 17 فیصد ووٹنگ

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) 18ویں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سب سے زیادہ 17 فیصد اور سب سے کم 7.45 فیصد مہاراشٹر میں ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے صبح 9 بجے تک 11.67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا پارلیمانی حلقوں میں صبح 9 بجے تک تقریباً 9.84 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

جموں، 26 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کی جموں – ریاسی لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کی صبح ٹھیک 7 بجے کڑی سیکورٹی بند وبست کے بیچ پولنگ کا عمل شروع ہوا۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ترواننت پورم، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں پر ووٹنگ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

image