image
Friday, Apr 26 2024 | Time 09:42 Hrs(IST)
Others

کورونا بحران بازار پر بھاری، سنسیکس 660، نفٹی 195 پوائنٹس کمزور

کورونا بحران بازار پر بھاری، سنسیکس 660، نفٹی 195 پوائنٹس کمزور

ممبئی، 14 جولائی (یو این آئی) عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر اس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کلیدی آئی ٹی ہب بنگلور کے ساتھ ہی پورے بہار میں اور کئی دیگر ریاستوں میں ضلعی سطح پر لاک ڈاؤن کے نفاذ سے مایوس سرمایہ کاروں کی فروخت کا اثر منگل کے روز شیئر بازار پر نظر آیا جس سے بی ایس ای کا سنسیکس 660.63 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 195.35 پوائنٹس کم ہو گیا۔
بی ایس ای میں اس کے ساتھ ہی تیزی پر بریک لگ گیا۔ بی ایس ای سنسیکس 660.63 پوائنٹس کی کمی سے 36033.06 پوائنٹس اور این ایس ای کا نفٹی 195.35 پوائنٹس کی کمی سے 10607.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس کمی کا اثر چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں پر بھی ظاہر ہوا جہاں بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.95 فیصد گر کر 13276.60 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.93 فیصد کم ہو کر 12665.18 پوائنٹس پر آگیا۔
بی ایس ای میں ٹیلی کام 0.04 فیصد اور ہیلتھ کیئر 0.01 فیصد کے سوا باقی تمام گروپس نقصان میں رہے جس میں بینکنگ 3.06 فیصد، فائینانس 2.56 فیصد اور دھاتیں 2.49 فیصد تھیں۔ بی ایس ای میں مجموعی طور پر 2805 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جن میں سے 1854 نقصان اور 831 اضافے میں رہے جبکہ 120 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافے کا اثر دیکھا گیا جس سے تمام بڑے انڈیکس سرخ نشان میں رہے۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.21 فیصد ، جرمنی کا ڈیکس 1.44 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.14 فیصد، جاپان کا نکئی 0.87 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.83 فیصد رہا۔
یو این آئی، ایم اے۔

خاص خبریں
یوپی کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جمعہ کی صبح سات بجے اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

بھوپال، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت مدھیہ پردیش میں آج صبح سات بجے چھ پارلیمانی حلقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی اور شام چھ بجے تک ایک کروڑ 11 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان 12,828 پولنگ سٹیشنوں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے ۔

...مزید دیکھیں
بہار میں لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی پانچ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

بہار میں لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی پانچ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعہ کی صبح سات بجے بہار کے پانچ پارلیمانی حلقوں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بنکا میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ترواننت پورم، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں پر ووٹنگ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہےآگرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو آئے دن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے  پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو الزام لگایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان وزیر اعظم نریندر مودی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کے 'نیا ئے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کانگریس کے جنرل سکریٹری میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا "انتخابات ہارنے کے خوف سے مسٹر مودی ہمارے 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ  میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

حیدرآباد 25 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس نے مسلم ریزرویشن فراہم کئے ہیں جس کو ختم کردیا جائے گا اور ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ اور کمزور طبقات کو یہ ریزرویشن فراہم کیا جائے گا انہوں نے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پر سدی پیٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر نہیں چاہتی تھی جس نے مندر کی تعمیر کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے تاہم مودی نے ان مقدمات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

26 Apr 2024 | 9:24 AM

بھوپال، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت مدھیہ پردیش میں آج صبح سات بجے چھ پارلیمانی حلقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی اور شام چھ بجے تک ایک کروڑ 11 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان 12,828 پولنگ سٹیشنوں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے ۔

image