RegionalPosted at: Feb 17 2019 11:58AM حکومت نے علیحدگی پسند لیڈروں کی سیکورٹی واپس لی
نئی دہلی / سری نگر، 17 فروری (یواین آئی) حکومت نے جموں و کشمیر میں علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہوئے انہیں دی گئی تمام سیکورٹی اور سہولیات واپس لئے جانے کا ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔
جموں کشمیر حکومت کے اعلی افسران نے ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ علیحدگی پسند رہنماؤں -میر واعظ فاروق، عبدالغنی بھٹ، بلال لون، ہاشم قریشی اور شبیر شاہ کو دستیاب سیکورٹی اور گاڑیوں کی سہولیات اتوار سے واپس لے لی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسند لیڈروں کو کسی بھی وجہ سے حکومت نے جو سہولیات فراہم کی ہے، اسے واپس لے لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اگر کوئی اور علیحدگی پسند ہے جسے سرکاری سیکورٹی یا سہولیات دستیاب ہے تو صوبائی پولیس ہیڈکوارٹر اس کا جائزہ لے گی اور یہ سہولیات فوری طور پرواپس لے لی جائے گی۔
یو این آئی،اظ