InternationalPosted at: Jan 8 2018 10:49AM ٹرمپ- میکرون کی شمالی کوریا، ایران پر بات چیت
واشنگٹن، 7 جنوری (رائٹر) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے کوریائی جزائر اور ایران میں احتجاج و مظاہرہ کو لے کر بات چیت کی ہے۔وائٹ ہاؤس نے کل جاری ایک بیان میں کہاکہ اس بات چیت میں مسٹر ٹرمپ نے مسٹر میکرون کوکوریائی جزیرے میں تازہ حالات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ایران میں جاری احتجاج و مظاہرے کے معاملے پر بھی بات چیت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کا اظہار کیا کہ ایران کی حکومت کی ناکامی کی وجہ سےوہاں بڑے پیمانہ پر احتجاج و مظاہرہ ہورہے ہیں۔ ایران کی حکومت وہاں کے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے بجائے بیرون ملک دہشتگردی کو فروغ دینے کے لئے فنڈز مہیا کرا رہی ہے۔
رائٹر،اظ 0835