InternationalPosted at: Dec 6 2019 10:25AM اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل 18 دسمبر کو ایران نیوکلیائی معاہدے پر بحث کرے گی
واشنگٹن، 6 دسمبر (اسپوتنك) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل 18 دسمبر کو ایران نیوکلیائی معاہدے پر بحث کرے گی ۔اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب وسیلی نبینزیا نے یہ اطلاع دی ۔ مسٹر نیببزیانے کہا’’سلامتی کونسل صرف ایران نیوکلیائی معاہدے پر ہی نہیں بلکہ قرارداد 2231 کی عمل آوری پر بھی بحث کرے گی ۔ سلامتی کونسل کے پروگرام کے مطابق یہ بحث 18 دسمبر کو ہوگی۔ واضح ر ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 ایران نیوکلیائی معاہدے سے متعلق ہے ۔ ایران نیوکلیائی معاہدے سے امریکہ پہلے ہی الگ ہو گیا ہے ۔
اسپوتنک ۔ ک ج