InternationalPosted at: Jan 20 2021 8:47AM بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں مائیک پینس کی شرکت کا فیصلہ
واشنگٹن،20 جنوری (یواین آئی) امریکی نائب صدر مائیک پینس آج نومنتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
وائٹ ہاؤس نے اس کی تصدیق کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ذریعہ منگل کو جاری کردہ مسٹر پینس کے بارے میں کہا گیاہے کہ ’’نائب صدر مائک پینس اور ان کی اہلیہ 59 ویں تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔
یواین آئی،اظ