RegionalPosted at: Nov 11 2019 8:16PM کانگریس کے سینئر لیڈر جے پی پانڈے کی سڑک حادثے میں موت
دہرادون، 11 نومبر ( یواین آئی) اتراکھنڈ کانگریس کے سینئر لیڈر جے پی پانڈے کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی ہے ۔ ذرائع سے پیر کے روزموصول اطلاع کے مطابق مسٹر جے پی پانڈے کسی شادی کی تقریب میں شامل ہونے جا رہے تھے ۔ اتوار کی شب جٹواڑا پل کے نزدیک سڑک حادثہ میں ان کی موت ہو گئی۔ ان کے خاندان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں ۔
ریاستی کانگریس صدر پریتم سنگھ نے کانگریس کے سینئر لیڈر جے پی پانڈے کے بے وقت انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ ریاستی صدر پریتم سنگھ نے اپنے تعزیتی پیغا م میں جے پی پانڈے نے ریاست کی تشکیل میں اپنا اہم تعاون پیش کیا ، ان کے انتقال پر کانگریس پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ سوگوار کنبے کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ پورا کانگریس خاندان اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہے، ہم سب كانگریسوں کی دعا ہے کہ بھگوان ان کی روح کو ابدی سکون دے اور سوگوار کنبے کو اس ناقابل برداشت دکھ کو برداشت کرنے کی قوت بخشے ۔جے پی پانڈے ریاستی تحریک کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ریاستی تحریک کی ہری دوار میں مضبوط آواز رہے جے پی پانڈے انتہائی محنتی دانشمند لیڈر تھے ۔ ہردوار کو اتراکھنڈ میں ملانے کی مانگ کے سلسلے میں انہوں نے ہری دوار میں سٹی مجسٹریٹ دفتر کے باہر کئی سال تک مسلسل دھرنے دیے ۔اتراکھنڈ کرانتی دل (يوكےڈي) کے سرگرم لیڈر تھے اور ضلع جنرل سکریٹری رہے تھے ۔ بعد میں کانگریس میں شامل ہو گئے تھے ۔
یواین آئی ۔ ک ج