OthersPosted at: Jan 21 2018 12:43PM سڑک حادثے میں امتحان دینے جارہےآٹھ طلبہ ہلاک
دمکا،21جنوری(یواین آئی)جھارکھنڈ کے دمکا ضلع کے تال جھاری تھانہ علاقے کے دمکا -دیوگھر اہم راستے پر آج سڑک حادثے میں آٹھ طلبہ کی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ روشن گڑیا نے یہاں بتایا کہ دیو گھر میں ہونے والے پنچایت سکریٹری کا امتحان دینے کےلئےطلبہ کار سے دیوگھر جارہے تھے اسی وقت راستے میں جرداہا موڑ کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے کار میں ٹکر ماردی۔اس حادثے میں کار میں سوار آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک دیگر زخمی ہوگیا۔حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ سبھی ہلاک شدگان دمکا ضلع کے رہنے والے تھے۔زخمی کو دمکا صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دی گئی ہیں۔
یواین آئی۔اےایم۔