InternationalPosted at: Oct 20 2019 1:43PM افغانستان میں سات جنگجو ہلاک
کابل،20اکتوبر(ژنہوا)افغانستان کے شمالی صوبے سمنگن کے دارالحکومت ایبک کے بیرونی علاقے میں سلامتی دستوں نے جنگجوؤں کے خفیہ ٹھکانوں پرمہم چلا کر کم از کم سات جنگجوؤں کو مار گرایا۔
صوبائی پولیس کے افسر محمد حسین طاہری نے اتوار کو بتایا کہ سلامتی دستوں نے ہفتے کو ایبک کے بیرونی علاقے میں واقع ربتک علاقے میں طالبانی جنگجوؤں کے خفیہ ٹھکانوں پر مہم چلائی ہے۔سلامتی دستوں نے ابھی تک سات جنگجوؤں کو مارگرایا ہے جبکہ 11زخمی ہوئے ہیں۔
اس دوران سلامتی دستوں نے جنگجوؤں کی 22موٹرسائکلوں کو تباہ کردیا اور یہ مہم ابھی بھی جاری ہے۔طالبانی جنگجوؤں نے اس بارے میں اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
ژنہوا۔اےایم۔